پاکستان
05 دسمبر ، 2015

لاہور: گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

لاہور: گارمنٹس فیکٹری  میں آتشزدگی، 5 افراد جاں بحق

لاہور.......لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے پلاز ا میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، فیکٹری میںلگی آگ بجھا دی گئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع میاں پلازہ کی تیسری منزل پر قائم گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی وجہ سے 3افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوئے ۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے مزید 2افراد چل بسے ۔

گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی لیکن افسوسناک واقعے نے محنت مزدوری کرنے آئے 5افراد کی جانیں لے لیں۔

مزید خبریں :