05 دسمبر ، 2015
کراچی......سندھ رینجرز کو بلدیاتی انتخابات کے دوران مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے یہ اختیارات دیئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام امن و امن خراب کرنے والوں کے بارے میں اطلاع فوری طور پر رینجرز کو دیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گشت پر مامور اہلکاروں کو بھی آگاہ کیا جا سکتا ہے۔