پاکستان
26 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی کسی بھی قیمت پر بحال نہیں ہونے دیں گے، سید منور حسن

نیٹو سپلائی کسی بھی قیمت پر بحال نہیں ہونے دیں گے، سید منور حسن

کراچی … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کے نیٹو سپلائی بحال ہونے نہیں دی جائے گی، چاہے اس کی کتنی ہی قیمت چکانی پڑے۔ اداراہ نور حق کراچی میں دفاع پاکستان کونسل کا سربراہ اجلاس امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جماعت الدعویة کے امیر حافظ سعید، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، علامہ محمد طاہر اشرفی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ 5 جون کو اکوڑہ خٹک میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کی نئی تاریخ اور دیگر تفصیلات طے کی جائیں گی۔ انہوں نے محبت سندھ ریلی اور نوابشاہ میں بس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے کا کائی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کے امریکا پورے ملک کو سلالہ بنا کر ہماری آزادی اور خود مختاری سلب کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر لانگ مارچ میں شرکت کرے گی۔ اس موقع پر جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو رہا کرنے سے متعلق سوال پر کہا کے سربجیت سنگھ دہشت گرد اور جاسوس ہے جس کے خلاف ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کے سربجیت سنگھ کی رہائی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی ضمانت نہیں، اصل مسائل پر بات کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل (بروز اتوار) ادارہ نور حق پر دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کا ورکر کنونشن ہو گاجبکہ یکم جون کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر علامتی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید خبریں :