05 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......اسلام آبادکے علاقہ اوجڑی خورد گھر میں سلنڈردھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔
فیض آباد کے قریب اوجڑی خوردمیں جمیل نامی شخص کے گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے پمز منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
پمزذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل کی اہلیہ نورین 60فیصد جل گئی ہیں جبکہ بھتیجی خدیجہ اور ایک سالہ مقیت بھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سلنڈر دھماکہ اس وقت ہوا جب جمیل نے چائے بنانے کے لیے سلنڈر سے چولہا جلایا۔ سلنڈردھماکے سے گھرمکمل تباہ ہوگیاہے۔