05 دسمبر ، 2015
لندن......ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں درج ہونے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنے رد عمل میںکہا ہے کہ پاکستان نے عمران فاروق قتل کا مقدمہ درج کرنے سے آگاہ کیاتھا۔
اس حوالے سےاسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی سیل نے درج کیا جس میں محمد انور، افتخار حسین،معظم علی خان کو بھی شامل کیا گیاہے جبکہ خالد شمیم، کاشف خان، کامران اور سید محسن علی بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔ملزمان پر قتل کی سازش اور معاونت کا الزام ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔