پاکستان
26 مئی ، 2012

محبت سندھ ریلی اور بس پر فائرنگ کے ذمہ دار حکمراں ہیں ،لیاقت جتوئی

محبت سندھ ریلی اور بس پر فائرنگ کے ذمہ دار حکمراں ہیں ،لیاقت جتوئی

جامشورو…مسلم لیگ ن کے راہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ کراچی میں محبت سندھ ریلی اور نواب شاہ میں بس پر فائرنگ کے ذمہ دار موجودہ حکمران اور ان کے اتحادی ہیں۔ جامشورو میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ جمہوریت کے دعوے داروں نے عدالتوں کو کھلونا بنا کر رکھ دیا ہے،جبکہ ملک میں بد امنی،بے روز گاری،کرپشن حکمرانوں کی غلط پالسیی کا نتیجہ ہے ،لیاقت جتوئی نے کہا کہ ملک میں نگران حکومت قائم کر کے الیکٹرونک سسٹم میں انتخابات کرائے جائیں۔

مزید خبریں :