07 دسمبر ، 2015
گھارو .......کیٹی بندر کے نواحی دیہات میں تھلیسمیا کے مرض کے باعث 8سال کا بچہ جاں بحق، اس طرح گذشتہ 15 روز میں ساحلی علاقے میں اس مرض کے باعث مرنے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقےکیٹی بندر کے نواحی دیہات محمد صدیق مالیو میں محمد سومار کا 8 سالہ بیٹا فرزان جو کہ تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا تھا جاں بحق ہو گیا۔
اس طرح گذشتہ 15 روز میں اس مرض کے باعث مرنے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے ،جن میں 4 سالہ منظور اور 11 سالہ زرینہ شامل ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں اس مرض میں ایک درجن سے زائد بچے اس مرض میں مبتلا ہیں اور ضلع ٹھٹھہ کے کسی سرکاری اسپتال میں اس مرض کے علاج کی سہولت میسر نہیں ہے۔