پاکستان
26 مئی ، 2012

صوبے کا تعلیمی بجٹ 4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

صوبے کا تعلیمی بجٹ 4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور … وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ صوبے کا تعلیمی بجٹ 4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی۔ پشاور میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے صوبے کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں وظائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں غیر معیاری تعلیم اور ماحول کی ذمہ داری ان حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ماضی میں تعلیمی پالیسیاں بنائیں اور ترجیحات مقرر کیں، تاہم موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبہ کو ترقیاتی حکمت عملی میں اولین ترجیح دی ہے، جس کا واضح ثبوت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 4 فیصد رقم مختص کرنے کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں 7 نئی یونی ورسٹیاں اور 50 سے زائد کالج قائم کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :