پاکستان
26 مئی ، 2012

لورا لائی کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گر نے سے کان کن جاں بحق

لورا لائی …ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلہ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے دکی کی ایک مقامی کوئلہ کان میں کان کن کوئلہ نکالنے کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گرگیا اور ایک کان کن مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جسے ریسکیو اور مائن کے عملے نے نکال کر مقامی ا سپتال پہنچا یا جہاں کان کن کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

مزید خبریں :