دنیا
07 دسمبر ، 2015

جرمنی :دوران پرواز مسافر کی دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش

جرمنی :دوران پرواز مسافر کی دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش

فرینکفرٹ ......جرمن ایئر لائن کی پرواز کے دوران ایک مسافر نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم عملے اور دیگر مسافروں نے اس پر قابو پالیا ۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق اس کوشش کے دوران طیارے کو کوئی خطرہ درپیش نہیں آیا تاہم سیکورٹی کے پیش نظر اس مسافر کو سفر کے دوران اس کی سیٹ سے باندھ کر رکھا گیا اور بلغراد پہنچنے کے بعد اسے مقامی حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ایئر لائن ترجمان نے مسافر کی قومیت یا شناخت کا ذکر نہیں کیا ۔

دوسری جانب سربیا کے ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسافر کا تعلق اردن سے تھا اور وہ کاک پٹ میں داخل ہونا چاہتا تھا بصورت دیگر اس نے جہاز کا مرکزی دروازہ کھول دینے کی دھمکی دی ۔ ایئر لائن ترجمان نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ۔

مزید خبریں :