07 دسمبر ، 2015
لندن......برطانیہ کے شمال مغربی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال برقرار ہے، برطانوی وزیر اعظم نے سیلابی صورتحال پر لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔
برطانیہ کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ برطانوی کاؤنٹیCumbria سمیت متعدد علاقوں میں سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، پانی میںپھنسے افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔متاثرہ علاقوں کیلئے سیلاب سے متعلق وارننگ بھی جاری کی گئی ہیں، لندن سے اسکاٹ لینڈجانے والی ٹرین سروس منسوخ کردی گئی ہے۔
شدید بارشوںکے بعد ہزاروںگھروں اور کچھ اسپتالوں کی بجلی منقطع ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔