07 دسمبر ، 2015
بیجنگ........چین میں سالانہ بین الاقوامی میراتھن کا اختتام ہو گیا،30ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت کی۔
چین کے شہر شینزن میں بھی سالانہ بین الاقوامی میراتھن کا اختتام ہو گیا ہے۔چینی صوبے Guangdongکے شہر میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل میراتھن میں رواں برس30ہزار ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جس میں30پیشہ ور ریسرزسمیت 46ممالک سے آئے ہزاروں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
شینزن میراتھن کا روٹ شہر کی مختلف شہرہ آفاق اور تاریخی عمارتوں کے بیچوں بیچ سے گزار کر رکھا گیا ہے جسکے تحت ایتھلیٹس کو دوڑنے کیساتھ شہر کے اہم مقامات کا نظارہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔اس میراتھن کو ایتھوپیا کے ریسر Sentayehu Mergaنے دو گھنٹے اور 9منٹ کے دورانئیے میں جیت کر ہزاروں افراد کو مات دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔