کھیل
08 دسمبر ، 2015

بنگلا دیش پریمیئر لیگ: ڈائنامائٹس اور وائی کنگز ،کومیلااور رنگپورکا مقابلہ

بنگلا دیش پریمیئر لیگ: ڈائنامائٹس اور وائی کنگز ،کومیلااور رنگپورکا مقابلہ

ڈھاکا..........بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں آج ڈھاکا ڈائنامائٹس اور چٹاگانگ وائی کنگز آمنے سامنے ہوں گے،دوسرے میچ میں کومیلااور رنگپور کا مقابلہ ہو گا۔

سنسنی خیز میچز میں محمد عامر کی یارکرزہوں گی،یاسر شاہ کی گگلی ،پھر مصباح ،احمد شہزاد اور شعیب ملک کے چھکے چوکوں کی برسات بھی ہو گی۔ میچز جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

بنگلا دیش پریمیر لیگ میں آج معرکہ آرائی پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن کی ہے ،لیگ میںمیلا وکٹوریئنز اور رنگپور رائیڈرز آمنے سامنے ہیں ۔ ایک میں شعیب ملک اور احمد شہزادہیں، دوسری ٹیم میں مصباح الحق اور وہاب ریاض شامل ہیں ، ٹیبل پر دونوں کے پوائنٹس بارہ بارہ ہیں لیکن وکٹوریئنز نے حریف ٹیم کے مقابلے میں ایک میچ کم کھیلا ہے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں آج دن کا پہلا میچ چٹا گانگ وائی کنگز اور ہوم ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس کے درمیان ہونا ہے، محمد عامر کی موجودگی میں وائی کنگز اب تک صرف دو ہی میچز جیت پائی ہے لیکن یاسر شاہ کی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس کی پرفارمنس بھی بہت اچھی نہیں اس کو بھی اب تک سات میچز میں تین ہی کامیابیاں ملیں ہیں ،ایونٹ کے سنسی خیز میچزپاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

مزید خبریں :