09 دسمبر ، 2015
پرو........اگر آپ کو شوق ہے کچھ الگ کرنے کا یا زمین و آسمان کے درمیان سونے کا تو یہ شوق آپ کا پرو میں پورا ہوسکتا ہے۔
پرو کے جنوب مشرقی شہر Cusco کے پہاڑی علاقے میں کیپسول کی مدد سے ہوٹل بنایا گیا ہے،یہ ہوٹل ایک ہزار تین سو سے زائد فٹ کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔
کیپسول نما اس چھوٹے سے ہوٹل میں چار بستر اور باتھ روم بھی موجود ہیں، خطروں کے شوقین بہادر افراد اس ہوٹل تک پہاڑی پر چڑھ کر پہنچتے ہیں۔