09 دسمبر ، 2015
نیویارک........اسمارٹ فون کی دنیا دیوانی لیکن اگلے پانچ سال میں اسمارٹ فون اور موبائل خریدنے والا شاید کوئی نہیں ہوگا، یہ دعویٰ یورپ میں ہونے والی ایک نئی ریسرچ میں کیا گیا ہے۔
ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوہزار اکیس تک اسمارٹ فون اور موبائل ماضی کا قصہ ہوجائیں گے،اسمارٹ فون کی جگہ ورچوئل ٹیکنالوجی عام ہو گی،انٹرنیٹ آپ کے گھر کی دیوار یا آپ کے جسم کا حصہ ہو سکتا ہے۔
ورچوئل ٹیکنالوجی سے شاپنگ سینٹر میں رکھے جوتے آپ گھر بیٹھے پائوں میں پہن کر چیک کر سکیں گے،ریسرچ کے مطابق دو ہزار اکیس میں پوری موبائل انڈسٹری ایک نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہوجائے گی۔