09 دسمبر ، 2015
اسلام آباد........آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان صدر اشرف غنی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں امن عمل اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے مشترکا خطرے سے نمٹنے کیلئےمل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغان صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا، آرمی چیف نے افغان صدر کو انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کےلیے پاکستان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرے گا۔