پاکستان
09 دسمبر ، 2015

پاکستان،تاجکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہئے، احسن اقبال

پاکستان،تاجکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہئے، احسن اقبال

اسلام آباد........وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کو تجارت ، تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہئے۔

وزارت منصوبہ بندی وترقی کے اعلامئے کے مطابق تاجکستان کے وزیر خارجہ اسلو سراج الدین نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی میدان میں دونوں ملکوں کے طلبا اور اساتذہ کے وفود کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے۔

اعلامئے کے مطابق تاجکستان کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں اقتصادی شعبے میں ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی۔

مزید خبریں :