پاکستان
09 دسمبر ، 2015

کراچی: ملٹری پولیس پر حملے کے ملزمان کی مزید تصاویر جاری

کراچی: ملٹری پولیس پر حملے کے ملزمان کی مزید تصاویر جاری

کراچی....... کراچی میں یکم دسمبر کو ملٹری پولیس پر ہونے والے حملے کے ملزمان کی مزید تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔

ملزمان کی تصاویر واردات سے پہلے صدر کے علاقے سنگر چوک اور ریگل چوک کی ہیں، تصاویر واقعے سے 22 منٹ پہلے، دو بجکر 51 منٹ کی ہیں، حملہ آوروں نے 3 بجکر 17 منٹ پر ایم اے جناح روڈ پر ملٹری جیپ پر فائرنگ کی، تصاویر ملٹری جیپ کے روٹ پر لگے کیمروں سے حاصل فوٹیج سے بنائی گئی ہیں۔

حملہ آور صدر سے ایم اے جناح روڈ تک مسلسل ملٹری جیپ کے پیچھے نظر آرہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کیمروں میں پیچھے بیٹھے شخص کے چہرے پر رومال اور سر جھکا ہوا ہے، حملہ آوروں نے ریکی کی ہوئی تھی، جہاں کیمرے تھے وہاں سرجھکالیا۔

مزید خبریں :