صحت و سائنس
10 دسمبر ، 2015

میکسیکو،ڈینگی سےبچاؤکیلیےتیارپہلی ویکسین استعمال کرنے کی اجازت

میکسیکو،ڈینگی سےبچاؤکیلیےتیارپہلی ویکسین  استعمال کرنے کی اجازت

میکسیکو سٹی.......میکسیکو کی وزارت صحت نے ڈینگی بخار سے بچاؤ کی پہلی ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔اس ویکسین کو ڈینگوژیا کا نام دیا گیا ہے جو فرانس کی دوا بنانے والی کمپنی نے 20 برس کی تحقیق کے بعد تیار کی ہے ۔

میکسیکو کی وزارت صحت کا کہنا ہے یہ ویکسین نو سال سے انچاس سال کی عمر کے افراد کو دی جاسکتی ہے۔ ابتدا میں چالیس ہزار افراد اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ ڈینگوژیا ان علاقوں میں دستیاب ہوگی جہاں یہ مرض وبائی صورت میں موجود ہوگا ۔ یہ ویکسین چار قسم کے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی ہے۔

مزید خبریں :