10 دسمبر ، 2015
لاہور......بھارتی شہری کی جانب سےواہگہ بارڈرکے گیٹ سےجیپ ٹکرانے کے معاملےپربھارتی حکام نےپاکستان رینجرزسےباضابطہ تحریری معافی مانگ لی۔
واہگہ بارڈر پر15اور16نومبر2015ءکی درمیانی رات سوا3 بجے پیش ایک انوکھا واقعہ پیش آیا کہ نشےمیں دھت بھارتی شہری سخونت سنگھ بھارتی جانب تمام حفاظتی رکاوٹیں توڑتاہوا واہگہ بارڈر پہنچ گیااوراپنی گاڑی بھارتی گیٹ دے ماری ،گاڑی اس زورسےٹکرائی کہ بھارتی گیٹ ہی نہیں ٹوٹا، گاڑی کا اگلا حصہ پاکستانی گیٹ کو بھی ٹچ کر گیا۔
بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس نےسخونت سنگھ کوپکڑکرجیپ تحویل میں لےلی۔بھارتی حکام نے اب پاکستان رینجرزکولکھےگئے باضابطہ معذرت کی ہے اور خط میں واقعے پرمعافی مانگی ہے اورسیکیورٹی خامیوں کااقراربھی کیا ہے،سرحد پر ناصرف سیکیورٹی بڑھا دی،بلکہ اس وقت کے سیکیورٹی انچارج ستیش کمارکوہٹا بھی دیا،ادھرپاکستانی جانب بھی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،5درجاتی چیکنگ کےعلاوہ 3کلو میٹرتک سڑک پر خاردار تاریں بھی بچھا دیں۔