پاکستان
10 دسمبر ، 2015

افغانستان میںتحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرآریانہ ہلاک

افغانستان میںتحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرآریانہ  ہلاک

کابل.......افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں پاک افغان سرحد کے قریب افغان سیکورٹی فورسزنے کارروائی کرکے تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرآریانہ کوہلاک کردیا ہے جبکہ ان کے دیگرپندرہ ساتھیوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آریانہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان فورسزکے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں آریانہ پاکستانی طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے جوان کے مرنے تک ان کے ساتھ رہے اس سے پہلے وہ مولانا صادق نورکے بھی قریبی ساتھی تھے آریانہ کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں حیدرخیل سے تھاجہاں پرآپریشن ضرب عصب شروع ہونے کے بعد وہ دیگرساتھیوں سمیت افغانستان فرارہوگیا تھا۔

بعض اہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اس مطالبے کہ افغانستان اپنے ہاں موجود پاکستانی طالبان کے خلاف کاروائی کرے پریہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید خبریں :