پاکستان
10 دسمبر ، 2015

کورکمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کورکمانڈر کراچی  کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی......کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں سینئروزیرمراد علی شاہ اور وزیرداخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے ۔ملاقات میں امن وامان خصوصا کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع سے متعلق گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے توسیع پر سندھ حکومت کے نقطہ نظر اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہوئے پانچ روز گزرچکے ہیں لیکن حکومت سندھ نے اس میں توسیع کو سندھ اسمبلی سے منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

مزید خبریں :