10 دسمبر ، 2015
گھوٹکی......گھوٹکی میں سرکاری اسکول کو شادی ہال میں بدل دیا گیا۔مہمانوں نے کلاس رومز میں بیٹھ کر دعوت ولیمہ اڑائی۔
یہ مناظر کسی شادی ہال کے نہیں بلکہ گھوٹکی کے علاقہ موسیٰ لبانو کے سرکاری اسکول کے ہیں۔علاقے میں رہنے والے ایک محلے دار نے اسکول کو شادی ہال میں بدل ڈالا۔ اسکول انتظامیہ نے طلبہ کو چھٹی دی اوردروازے مہمانوں کے لئے کھول دیئے۔ جس کے بعد مہمان کلاس رومز میں بیٹھ کر دعوت کے مزے لیتے رہے۔
اسکول انتظامیہ کاکہنا ہے کہ افسران سے اجازت لینے کے بعد اسکول میں دعوت کا اہتمام کیاگیا تھا۔