پاکستان
10 دسمبر ، 2015

مری معاہدے پر عملدرآمد: ثناء اللہ زہری وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد

مری معاہدے پر عملدرآمد: ثناء اللہ زہری وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد

اسلام آباد........بلوچستان میں نیشنل پارٹی کی حکومت کا ڈھائی سال کا عرصہ پورا ہونے پر مری معاہدے کی روشنی میں وزیر اعظم نواز شریف نے نواب ثناءا للہ زہری کو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کر دیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت بلوچستان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے،توقع ہے نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میں امن وسلامتی کو یقینی بنائیں گے،وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

مزید خبریں :