10 دسمبر ، 2015
کراچی.......نارتھ کراچی میں مدرسے کی چھت گر نے کے نتیجے میں 16 بچے زخمی ہوگئے، مدرسے کے مہتمم کو حراست میں لے لیا گیا ، ڈی سی سنٹرل نےکہا ہے کہ چھت گرنے کی وجہ کچی چھت پر دوسری منزل کا کام شروع کرنا تھا۔
مدرسے کے ملبے تلے مزید بچوں کے دبے ہونےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمی بچوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو مفت دوائیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، چھت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔