10 دسمبر ، 2015
کراچی.....سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل آج سندھ اسمبلی کے اسپیکر سراج درانی اور تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان کے درمیان ٹاکرا ہوگیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے ابھی بچے ہیں، ابھی تو ان کی ٹریننگ ہورہی ہے ۔
جواب میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے بچے آپ سے بہتر ہیں۔