10 دسمبر ، 2015
گوجرانوالہ......سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پسند کی شادی کرنے پرلڑکے کی بہن اور بہنوئی کا منہ کالاکرنے والے 8ملزمان کوعدالت نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں متراں والی کی رہائشی لڑکی اور لڑکے نے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کرانے میں مدد کے الزام میں لڑکی کے رشتے داروں نے لڑکے کی بہن اور بہنوئی کا منہ کالا کرکے پہلے محلے میں گھمایا اور پھر کھمبے سے باندھ کر شدید تشدد کیا تھا۔
واقعے میں ملوث 8ملزمان کو آج گوجرانوالا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کے جج امتیاز احمد نے ملزمان کو 7روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔