پاکستان
10 دسمبر ، 2015

کراچی :مدرسے کی چھت گرگئی، زخمیوںکی تعداد 20ہوگئی

کراچی :مدرسے کی چھت گرگئی، زخمیوںکی تعداد 20ہوگئی

ٕکراچی......کراچی کی شاہنواز بھٹو کالونی کے زیر تعمیر مدرسے کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 18 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔مدرسے کے زیر حراست مہتمم کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو بچالیا گیا۔

تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا جبکہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو مفت دوائیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے، چھت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، اسی سلسلے میں مدرسے کے مہتمم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :