10 دسمبر ، 2015
ممبئی......بالی وڈ اداکار سلمان خان ہٹ اینڈ رن کیس میں بری ہوگئے۔عدالت کا فیصلہ سن کر سلمان خان کے آنسو چھلک پڑے ۔
ممبئی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان پر الزامات ثابت نہیں ہوئے، ثابت نہیں ہوا کہ اداکار نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔
دبنگ خان کو آگیا قرار، سر پر سے ہٹ گئی سزا کی لٹکتی تلوار۔ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ٹرائل کورٹ سے ملنے والی پانچ سال قید کی سزا ختم کر دی،آج صبح سے ہی سب کی نظریں عدالتی فیصلے کی منتظر تھیں۔
فیصلہ سننے کیلئے اداکار کو خود عدالت پہنچنے کا حکم دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سلمان خان پر الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔
سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2002ءمیں فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں پر نشے کی حالت میں گاڑ ی چڑھا دی تھی، جس میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔
عدالت نے پولیس تحقیقات پر بھی عدم اعتماد کا اظہارکیا۔ رہائی کا فیصلہ سن کر سلمان خان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے، یہی نہیں ان کے لاکھوں پرستاروں کو بھی سکون مل گیا۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کر دیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے اس سال بولی ووڈ اسٹار کو 5سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ادھر ہٹ اینڈ رن کیس میں ہلاک ہونے والے نور الله کی اہلیہ اور بیٹے نے عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نوراللهکے بیٹے فیروز کا کہنا ہے کہ ایکسیڈنٹ سلمان خان کی گاڑی سے ہوا،اس میں کوئی تو ہوگا۔نور اللهکی اہلیہ کہتی ہیں کہ عدالت نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا۔