پاکستان
10 دسمبر ، 2015

رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ قائم علی شاہ ہی کرینگے :مولا بخش چانڈیو

رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ قائم علی شاہ ہی کرینگے :مولا بخش چانڈیو


کراچی.........سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیسے کرنی ہے کب کرنی ہے، فیصلہ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ہی کریں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو طعنہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سندھ حکومت کے بجائے وفاقی وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔

مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع حساس معاملہ ہے آج کل میں فیصلہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :