پاکستان
10 دسمبر ، 2015

بھارت سے کیا طے ہوا،قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، فضل الرحمان

بھارت سے کیا طے ہوا،قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے، فضل الرحمان

اسلام آباد......اپوزیشن اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس اور بھارت کے ساتھ طے پانے والے معاملات پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لے۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کہتے ہیں کہ کرکٹ کی بحالی پاک بھارت مذاکرات کا لٹمس ٹیسٹ ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اور سشما سوراج سے ملاقاتوں پر ایوان میں بریفنگ دی جائے۔

شفقت محمود بولے بھارت کی نیت کیا ہے اس کو بھی دیکھا جائے، وعدے کے باوجود پاک بھارت کرکٹ سیریز پر سشما سوراج نے ایک لفظ نہیں کہا۔

مزید خبریں :