10 دسمبر ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے جائلزکلارک سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق ابھی فوری کوئی بھی فیصلہ نہ کریں۔
بھارت پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کو تیار نہیں، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان ماننے کو تیار نہیں۔
شہریار خان کا غیر رسمی گفتگومیں کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی اجازت نہیں ملی،وہ اپنی حکومت سے اجازت ملنے کاانتظارکررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر گزرتے لمحے پر سیریز کا انعقاد مشکل ضرور ہورہا ہے، لیکن تین چار دن مزید انتظار کیا جاسکتا ہے۔