10 دسمبر ، 2015
کوئٹہ ......کوئٹہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع بس اڈے سے 2 بم برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ملنے والے دونوں بموں کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی و تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔