11 دسمبر ، 2015
ہالی وڈ........بچوں بڑوں سبھی کے پسندیدہ کردار ٹارزن پر بننے والی فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جنگل میں پلے بڑھے انسان کی پرانی داستان لیکن ذرا نئے انداز میں۔
سسپنس کے ساتھ بھرپور ایکشن کا تڑکا یقیناً دیکھنے والوں کے بھی ہوش اڑا دے گا۔ دل دہلا دینے والے مناظر پر مبنی یہ فلم ہالی وڈ کے مشہور و معروف ہدایتکار ڈیوڈ یاٹس نے ڈائریکٹ کی ہے جو اس سے قبل ہیری پوٹر جیسی لازوال فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔
یہ فلم یکم جولائی2016 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔