11 دسمبر ، 2015
ایمسٹرڈیم ......سائنس اور ٹیکنالوجی دن بدن ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں سائنسدانوں نے انتہائی چھوٹے سائز کا سینسر تیار کر لیا ہے جسے معلومات کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔
ہالینڈ کی آئند ہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کے مطابق اس سینسر کی مدد سے گھروں میں نمی، آلودگی اور درجہ حرارت کا با آسانی پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔
سائنسدان ریڈیو لہروں کی مدد سے چلنے والے اس سینسر کو بیٹری فری بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاکہ لوگ اس سینسر کو با آسانی استعمال کر سکیں۔
ماہرین کے مطابق اس سینسر کی رینج فی الحال2اعشاریہ5سینٹی میٹر ہے لیکن امید ہے کہ اسے ایک میٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ اس سینسر کا وزن1اعشاریہ6ملی گرام ہے۔پروفیسر بیلٹس کے مطابق اس سینسر کی قیمت تقریبا 20امریکی سینٹ ہو گی۔