دلچسپ و عجیب
11 دسمبر ، 2015

بے گھرامریکی شخص کا لاٹری ٹکٹ پر 5لاکھ ڈالر انعام

بے گھرامریکی شخص کا لاٹری ٹکٹ پر 5لاکھ ڈالر انعام

نیویارک .....بے گھرامریکی شخص کا 10 ڈالر کے لاٹری ٹکٹ پر 5لاکھ ڈالر کا انعام نکل گیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے شخص کی قسمت اس وقت جاگ اٹھی جب 10امریکی ڈالر سے خریدے ہوئے لاٹری ٹکٹ پر پانچ لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔

چھ سال سے بد قسمتی کا شکار مائیکل اچانک سے قسمت چمک اٹھنے پر پھولے نہیں سمارہا ،اس کا کہنا ہے کہ وہ6سال سے بے گھر تھا اور مسلسل بزنس میں ناکامی کے بعد سڑک پر آگیا تھا لیکن لاٹری کھلنے کے بعداب وہ اپنی بیٹی سے ملنا چاہتا ہے جس سے20سال سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ٹھیک ہی کہتے ہیں دینے والا جب بھی دیتا ، دیتا چھپڑ پھاڑ کے

مزید خبریں :