پاکستان
28 جنوری ، 2012

سندھ:مختلف شہروں میں قوم پرست جماعتوں کی اپیل پرہڑتال

سندھ:مختلف شہروں میں قوم پرست جماعتوں کی اپیل پرہڑتال

حیدرآباد/سکھر…سندھ کے مختلف شہروں میں مزید صوبے بنانے کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی اپیل پرہڑتال کے دوران کاروبار بند اور ٹریفک غائب ہے،کئی شہروں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔حیدر آباد میں ہڑتال کے دوران بیشتر کارروباری مراکز بند ہیں۔ٹریفک معمول سے کم ہے۔حیدر چوک میں سندھیانی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا اوردھرنا دیا گیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے 20ویں ترمیم کی مذمت کی۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے کارکنوں نے قاسم آباد کے علاقے نسیم نگر میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔جامشورو میں ہڑتال کے دوران سندھ یونیورسٹی کی بسیں بھی نہیں چلیں۔بدین اور تھر میں ہڑتال کے دوران کارروبار بند ہے،جوہی ،میہڑ اور دادو میں ہڑتال جاری ہے۔نوابشاہ اورگردنواح کے شہروں میں کاروبار بند اور ٹرانسپورٹ غائب ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لاڑکانہ ،قمبر،شہداد کوٹ، رتوڈیرو میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔سکھر میں ہڑتال کے دوران نامعلوم افرادنے محمد بن قاسم پارک کے قریب دوبسوں کو آگ لگادی،ادھر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ گھنٹہ گھر چوک پرنامعلوم افراد نے لاٹھی چارج کرکے دُکانیں بند کرادیں۔ خیرپور میں بھی ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے۔چمبڑ اور نوشہروزفیروز میں ہڑتال کے دوران کارروبار بند ہے۔جیکب آباد،کشمور،کندھ کوٹ میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔ادھرگھوٹکی ،اوباڑو،اور ڈیہرکی میں بھی ہڑتال ہے اور کاروبار بند ہے۔

مزید خبریں :