دنیا
11 دسمبر ، 2015

امریکی سینیٹ نے عارضی اخراجات کا بل منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے عارضی اخراجات کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن........امریکی سینیٹ نے آئندہ ایک ہفتے تک وفاقی حکومت چلانے کے لیے عارضی اخراجات کا بل منظور کرلیا ہے ۔ سینیٹ کے ارکان نے متفقہ طور پر عارضی اخراجات کے بل کی منظوری دی جس کے تحت وفاقی حکومت 16 دسمبر تک اپنے معاملات چلاسکے گی ۔

توقع ہے کہ ایوان نمائندگان میں بل پر ووٹنگ آج ہوگی ۔ ساتھ ہی ساتھ طویل مدتی فنڈنگ بل پر مذاکرات بھی جاری ہیں ۔ امریکی قانون ساز گیارہ کھرب 50 ارب ڈالر کے فنڈنگ بل پر مذاکرات کررہے ہیں ۔

یہ رقم آئندہ ستمبر تک حکومتی معاملات چلانے کے لیے درکار ہے تاہم اس بل کے تمام نکات پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :