11 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......اردو کےمعروف شاعر احمد فراز کی گاڑی نیلام کر دی گئی۔ برصغیر پاک وہند کے مقبول ترین شاعر کی گاڑی صرف سوا چھ لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
اسلام آباد کے نیشنل بک فاؤنڈیشن میں احمد فراز کی گاڑی بالآخر نیلام کر دی گئی۔ 1996 ماڈل کی کرولا گاڑی دس سال سے زیادہ عرصہ احمد فراز کے زیرِ استعمال رہی۔
تین ہفتے قبل نیشنل بک فاؤنڈیشن نے اخباروں میں ایک اشتہار بھی چھپوایا تھا جس میں احمد فراز کی گاڑی نیلامی کے لیے پیش کی گئی۔جمعرات کے روز بولی کےلیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نیشنل بک فاؤنڈیشن کے دفتر کے باہر پہنچی۔
گاڑی کی بولی صرف تین لاکھ روپے سے شروع کی گئی جوسست روی سے آگے بڑھتے ہوئے چھ لاکھ روپے تک ہی پہنچ سکی۔اردو کے نامور شاعر احمد فراز کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی انہی کے دیرینہ دوست راؤ اسلم نے چھ لاکھ 25 ہزار روپےکی بولی دے کر حاصل کی۔