27 مئی ، 2012
ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو3-1سے شکست دے دی۔ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی یہ تیسری مسلسل کامیابی ہے۔ میچ کا پہلا ہاف نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف 2گول کی برتری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں مزید ایک گول کرکے نیوزی لینڈ نے برتری تین۔صفر کرلی تاہم جلد ہی حسیم خان نے پاکستان کی طرف سے واحد گول کرکے کیویز کی برتری 3-1 کردی اور اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا۔ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے جبکہ پاکستان نے دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔پاکستان نے اپنے پہلے میں ارجنٹینا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔ آج کا دوسرا میچ کوریا اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلاجائیگا،جبکہ آخری میچ میں برطانیہ اور بھارت مد مقابل ہوں گے۔