دنیا
12 دسمبر ، 2015

مسلم لیگ ق کی جانب سے گرینڈ ایلائنس کی تیاریاں

مسلم لیگ ق کی جانب سے گرینڈ ایلائنس کی تیاریاں

پیرس… رضا چوہدری… پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے سینئررہنما چوہدری سجاد احمد ڈوکہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالروٴف اور یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم افضل ڈھیر کْنّہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کا قومی سطح کا ایک گرینڈ ایلائنس آئندہ چند دنوں میں تشکیل پانے والا ہے ۔

رہنماوٴں نے ’جنگ‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ممکنہ گرینڈ ایلائنس بدعنوان سیاسی رہنماوٴں کو بے نقاب کرکے سیاست کوبدعنوانی سے پاک کردے گا اور چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی یکساں مقبول ہوگا۔

مذکورہ رہنماوٴں نے پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے ضلع گجرات کا دورہ کرکے ضلعی کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے مکمل حمایت حاصل کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ۔
رہنماوٴں کا بھی کہنا تھا کہ ورسیز سیاسی حلقوں میں گرینڈ سیاسی ایلائنس کا چرچہ زور شور سے جاری ہے جس میں اکثریت مسلم لیگیوں سمیت اہم سیاسی شخصیات کی ہوگی جن پر کبھی بھی کرپشن یا بدعنوانی کا دھبہ نہیں لگا ۔

مزید خبریں :