12 دسمبر ، 2015
کراچی......کرکٹر یونس خان کہتے ہیںپاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ باب وولمر جیسا ہونا چاہیے،کھلاڑیوں کو پریشر میں کھیلنا سکھانا ہو تو پاک بھار ت سیریز مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے۔
کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ وہ پاک بھارت کرکٹ کے شہدائی ہیں دونوں ملکو کے درمیان سیریز ہونی چاہئے،پاکستان اور بھارت کے عوام آپس میں رابطہ رکھنا چاہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوچ پاکستانی ہو یا گورا، باب وولمر جیسا ہونا چاہئے جو پوری ٹیم کو کسی بھی صورتحال میں متحد رکھ سکے۔
فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ کون اچھا ہے، کون برا؟ فیصلہ اللہ کو کرنا ہے، ٹیم میں شمولیت کا اختیار بورڈ کو ہے۔