13 دسمبر ، 2015
لندن......کبھی کبھی جہاں شادیاں ٹوٹنے میں ایک منٹ کا وقت نہیں لگتا وہیں ایک حسین لمحہ کسی بھی شادی کو یادگار اور طویل رفاقت میں بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔
برطانوی کاؤٹنی بریڈ فورڈ میں مقیم بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے شادی کی 90ویں سالگرہ منائی ۔
110سالہ کرم اور103سالہ کتاری چند کے ازدواجی بندھن نے غم اور خوشی کی90بہاریں دیکھ لی اور یہ دونوں اپنے شادی شدہ زندگی میں ایک دوسرے کی رفاقت پانے پر ہر وقت خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں۔
ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کرنے اور محبت کے یادگار پل تروتازہ رکھنے کے لیے یہ جوڑا ہمہ وقت چھوٹی چھوٹی کوششیں کرنے میں مگن رہتا ہے۔
بہترین صحت اور چاق و چوبند ذہن کے لیے یہ دونوں میاں بیوی نرم و ملائم غذا اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور گھر کے چھوٹے بڑے کاموں میں خود کو مگن رکھتے ہیں۔