پاکستان
27 مئی ، 2012

جے یو آئی کی راہ میں بڑی رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ ہے ،فضل الرحمان

جے یو آئی کی راہ میں بڑی رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ ہے ،فضل الرحمان

قلات…جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ ہے ،منصفانہ انتخابات ہوئے تو جے یو آئی بڑی جماعت بن کے ابھرے گی ،انہوں نے یہ بات قلات میں ایک بڑے جلسے سے خطاب میں کہی۔جے یو آئی راہنما کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ جے یو آئی کیخلاف سازشوں سے باز آجائے۔ریاستی قوتوں کو قومی ادارہ تسلیم کرنے کو تیار ہیں لیکن ریاستی قوت بھی اپنے طور طریقے تبدیل کرے۔

مزید خبریں :