دنیا
13 دسمبر ، 2015

برطانیہ کے شمالی حصوں میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاری

 برطانیہ کے شمالی حصوں میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاری

لندن.......برطانیہ کے شمالی حصوں میں بارش اور سیلاب کی تباہی کے بعد برف باری نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ کمبریا میں شدید برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

شمالی انگلینڈ میں گزشتہ ہفتے بارش اور سیلاب سے چھ ہزار مکانات تباہ اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ متاثرین نے بحالی کا کام شروع کیا ہی تھا کہ اب برفباری نے ان کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ کمبریا سمیت برطانیہ کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

سڑکوں پر برف کی تہہ جم جانے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔برطانوی میٹ آفس کے مطابق کیمبریا میں 2انچ برف پڑ چکی ہے۔تیز ہواوں کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا سلسلہ جنوری تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :