13 دسمبر ، 2015
میر پور.......بنگلادیش پریمیئر لیگ میں باریسال بُلزنے رنگپور رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فیصلہ کن معرکے میں اُس کا مقابلہ کومیلا وکٹورینز سے ہوگا۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی،باون رنز کے عمدہ آغاز کے بعد رنگپور رائیڈرز کے بیٹسمین وقفے وقفے سے پویلین جاتے رہے،اوپنر سمنز نے ایک اینڈ سنبھالتے ہوئے عمدگی سے بیٹنگ کی ،اُنہو ں نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت رنگپوررائیڈرز 9 وکٹ پر 160 رنز بنانے میں کامیاب رہی،کوُپر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں صابر رحمٰن اور شہریار نفیس کی شاندار بیٹنگ نے باریسال بُلز کو فاتح بنوادیادونوں کی شراکت میں 124رنز بنے۔شہریار نفیس نے 44رنز بنائے جبکہ صابر رحمٰن کے 79رنز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، باریسال نے ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
بنگلادیش پریمیئرلیگ کا فائنل پندرہ دسمبرکوکومیلا وکٹورینزاورباریسال بلُز کے درمیان ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کا پہلااسپورٹس چینل جیو سوپر شایقین کرکٹ کیلئے یہ فائنل براہ راست نشر کرے گا۔