13 دسمبر ، 2015
ممبئی .......آرٹ اور کمرشل فلموں کی وراسٹا ئل بالی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔
بالی ووڈ کی چاکلیٹی اداکارہ سمیتاپاٹیل نے سترہ اکتوبر انیس سو پچپن میں پونا میں جنم لیا،وہ تھوڑا عرصہ اداکاری کے میدان میں رہیں لیکن ان مٹ نقش چھوڑ گئی۔ایک دہائی کے اندر انہوں نے اسی فلموں میں اپنے دور کے نامور اسٹارز دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ، نصیر الدین شاہ ، راج ببر، راجیش کھنہ کے مقابلے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ابھی وہ پردہ اسکرین پرکامیاباں سمیٹ ہی رہی تھیں کہ13 دسمبر 1986 کوبیٹے پرتیک ببر کی پیدائش کے وقت کچھ پیچیدگیاں پیدا ہونے سے وہ جانبر نہ ہوسکیں اورصرف اکتیس سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں مگر اپنے چاہنے والوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔