14 دسمبر ، 2015
سیالکوٹ.......ڈسکہ میں ایڈیشنل سیشن جج شہبازاقبال کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شہبازاقبال عدالتی احاطے سے باہر آئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔