14 دسمبر ، 2015
دبئی......متحدہ عرب امارات،دبئی میں ورلڈ ائیر گیمز کی بارہ روزہ رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں جس میں فاتح کھلاڑیوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔
بارہ روز تک جاری رہنے والے ایف اے آئی کے زیر اہتمام یہ تقریبات ہر 4 سال بعد منعقد کی جاتی ہیں جن میں اس بار 55 مختلف ممالک کے 850 حریفوں نے حصہ لیا۔حیرت انگیز مقابلوںمیںگائروکوپٹرز،پیراگلائڈنگ،پیراشوٹنگ، مائیکرولائٹس، طیاروں کی پرواز، ایروموڈلنگ، ایروسٹیٹس، اور ایکروبیٹس سمیت دیگر کئی کرتب شامل تھے ۔
ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شاندار اسٹنٹس دیکھ کر خطروں کے کھلاڑیوں کو جی بھر کر داد دی۔