27 مئی ، 2012
راولپنڈی … گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبنے والے ایک اور فوجی جوان کی لاش نکال لی گئی، شناخت کا عمل جاری ہے، برفانی تودے سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبے فوجیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں ایک اور فوجی کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی لاش کی شناخت کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ 7 اپریل کو گیاری سیکٹر میں پاک فوج کے کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 137 اہلکار دب گئے تھے جن میں سے اب تک صرف 2 افراد کی لاشیں نکالی جاسکی ہیں۔